Sunday, September 25, 2022
Homeبلاگرمضان اکرام

رمضان اکرام

طیبہ سلیم

ہمارے گھر  جب کوئی مہمان آتا ہے ۔ہم اس کا کتنا اکرام کرتے ہیں ۔اس کے لیے اچھے پکوان بناتے ہیں ۔اور اس کے لئے گھر کی صاف ستھرائی کا بہت خیال کیا جاتا ہے ۔کہ کہیں ہمارا مہمان ہم سے ناراض ہوکر نہ چلا جاۓ۔اسطرح رمضان المبارک چند ساعتوں میں ہماراوپر سایہ فگن ہو رہا ہے ۔ اور اپنے ساتھ رحمتوں۔مغفرت۔نار جہنم سے خلاصی کا خزانہ لے کر آرہا ہے ۔ہم نے اسکے انعامات سے ذیادہ سے ذیادہ مستفید ہونے کی کوشش کرنی ہے ۔اور ساتھ اسکا اکرام بھی کرنا ہے ۔روزے کی کیفیت کو اپنے اندر تک طاری کرنا ۔صرف کھانا پینے سے رک جانے کا نام روزہ نہیں بلکہ ہمارے اعضاء جوارح کا بھی روزہ ہو۔شعوری روزہ یہی ہے کہ اطاعت کا جذبہ پوری زندگی میں حاوی ہونا۔ اللہ کا ڈر و خوف پوری زندگی میں داخل ہونا ہی روزے کا مقصد ہے ۔یہ نہیں کہ میں روزے تک اللہ کا بندہ ہوں اور روزے کے بعد میں اپنی من مانی کروں ۔اللہ رب العزت ہمیں اطاعت کی ہمہ گیر ٹریننگ دے رہا ہے ۔کہ ہم روحانی طور پر اتنے مضبوط ہو جاۓ کہ ہمیں ہماری خواہشات اللہ کی اطاعت سے ایک لمحہ بھی غافل نہ کر سکے ۔اللہ کا ڈر و خوف ہمیں روزے کی حالت میں کھانے پینے سے روک دیتا ہے اس طرح معاملات زندگی میں اللہ کی نافرمانی کا خیال ایک پل نہ آۓ یہ تب قوت حاصل ہوگی جب ہم قرآن کو سمجھ کر ترجمے سے پڑھیں گے ۔اور اس پر عمل کرنے کی کوشش کریں گے ۔رمضان کا مہینہ مغفرت کا مہینہ ہے اس میں ہر عمل کا ثواب دوگنا دیا جاتا ہے ۔اس وقت کو ذیادہ سے ذیادہ نیکیاں کمانے کی فکر کرنی چاہیۓ ۔انفاق فی سبیل اللہ ۔صدقات ۔زکوۃ ۔روزہ کھلوانے والے کے تمام گناہوں کو بخش دیا جاتا ہے ۔جنت کے دروازے کھول دیے جاتے ہین اور جہنم کے دروازے بند کر دیے جاتے ہیں۔ رحمتوں اور برکتوں کی فضا پھیلی ہوتی ہے نیکی کرنا آسان لگتا ہے اس موسم کو ہم اپنے لئے مغفرت کا باعث بناۓ ۔اسکی برکتوں سے مکمل فیضیاب ہو سکے ۔۔رمضان کے اصل مقصد کو جان کر اسکۓ لیۓ کوششیں کرنے والے ہو اور تقوی کا رنگ پوری زندگی میں نظر آنے لگے۔

Previous articleجمود
Next articleہیرو اور ہیروئن

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Advertisingspot_img

Popular posts

My favorites

I'm social

0FansLike
0FollowersFollow
3,501FollowersFollow
0SubscribersSubscribe